Buy website traffic cheap

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چئیرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف توہین عدالت کی اپیل نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کے خلاف تحقیقات مکمل نہ کرنے پر چئیرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے مئی 2020 میں خسرو بختیار کیخلاف انکوائری مکمل کرنے کا بیان لاہور ہائیکورٹ میں دیا، تین ماہ میں انکوائری مکمل نہ کرکے نیب نے توہین عدالت کی۔