Buy website traffic cheap


ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنا ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنا ہوں گے، ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانا ہوگا، ڈی ایٹ گزشتہ 4 سال سے موثر کردار ادا کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ مقروض ہوگئے، کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے، کورونا سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے دسویں ڈی ایٹ ورچوئل سمٹ میں اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایٹ پچھلے چار سال سے موٹر انداز میں کردار ادا کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ مقروض ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا اور کوئی ملک تنہا کورونا وائرس سے مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوں گے، کورونا وائرس نے ترقی پذیر ملکوں کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے، ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانا ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ڈی ایٹ کو نئے اقدامات کرنا ہوں گے، ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بے روزگاری سے بھی بچانا ہے، جس کےلئے ڈی ایٹ فورم کو موثر انداز سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دنیا کے ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، ہمیں ثقافت، تعلیم اور زراعت کے شعبے کے فروغ کےلئے کام کرنا ہو گا، ڈی ایٹ تحفظ خوراک، کھیلوں کے شعبوں میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈی ایٹ رکن ممالک کو مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنانے چاہئیں۔(اح+م ا)