Buy website traffic cheap


آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں آج کورونا سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 404 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 332 کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں اور آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 5695 اور ہلاکتیں 100 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کیسز کل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہیں، اب تک 1169 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جو 20.5 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ضلع جنوبی میں 113، شرقی 100، وسطی 39، کورنگی 37، غربی 26 اور ملیر میں 17 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے جہاں سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13-13، شہید بینظیرآباداور شکارپور میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔