بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 90 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔
چینی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا جب کان میں 247 مزدور زیرِ زمین کام کر رہے تھے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے حکام کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا ہے، چینی صدر نے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔










