امریکی وزیر خارجہ

ہوسکتا ہے آج، کل یا اگلے ہفتے ہمارے پاس اعلان کیلئے کچھ ہو: مارکو روبیو

نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ہوسکتا ہے، آج یا کل یا اگلے ہفتے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کے لیے کچھ ہو۔
نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران جنگ بندی معاہدہ قبول کر سکتا ہے، ہفتے تک ایران کی جانب سے ڈیل قبول کرنے کا چانس ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کے لئے معاہدہ آج ہی قبول کرلے، ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کیلئے پُرامید ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں