واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں گرین کارڈ حاصل کرنے کاعمل مزید سخت کر دیا، جس کے بعد اب درخواست گزاروں کو عمومی طور پر بیرون ممالک ہی سے امریکہ میں مستقل رہائش کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔
خبر ایجنسی نے امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز کے حوالے سے بتایا کہ غیر ملکی افراد جو امریکہ میں مستقل رہائش یا گرین کارڈ لینا چاہتے ہیں انہیں عمومی طور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ذریعے امریکہ سے باہر ہی سے درخواست دائر کرنا ہوگی۔
صرف انتہائی غیر معمولی صورتحال ہی میں کسی شخص کیلئے سٹیٹس کی درخواست کو ایڈجسٹ کیا جا سکے گا، اس حوالے سے یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان زیک کاہلر نے کہا کہ امریکہ میں عارضی طور پر رہائش پزیر ایسے غیر ملکی افراد جو گرین کارڈ لینا چاہتے ہیں انہیں اپنے وطن واپس جا کر درخواست دینا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق نئی گائیڈ لائن میں جن نان امیگرینٹس کا ذکر کیا گیا ہے ان میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس، عارضی ورکر اور سیاح شامل ہیں۔










