تہران: ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی اور پابندیاں ایک اہم مسئلہ ہے۔
تہران سے جاری اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ لبنان اور دیگر خطوں میں جنگ کا خاتمہ اولین ترین ترجیح ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا ابھی ایک معاہدے سے بہت دور اور بہت قریب ہیں، فیلڈ مارشل کے دورے کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کرنا تھا۔
علاوہ ازیں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس مرحلے پر جوہری معاملے پر بات نہیں کریں گے، جوہری پرو گرام کی تفصیلات پر بات چیت 60 دن کے بعد کا معاملہ ہے۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ہم ایک مسودے کے قریب ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے حتمی متن کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آئندہ 3 سے 4 دنوں میں کیا ہو گا۔










