حکومت نے

تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، حکومت نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: تربیلا توسیعی منصوبے میں پیش آنے والے حادثے کا وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا، واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی ابتدائی منظور شدہ لاگت 82 ارب 36 کروڑ روپے تھی، جنوری 2026 تک منصوبے پر 153 ارب 95 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

منصوبے پر ابتدائی منظور شدہ لاگت سے 71 ارب 59 کروڑ روپے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت 317 ارب روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے تحت 1530 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل 3 یونٹ نصب کیے جانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں