گرپتونت سنگھ پنوں

گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس

واشنگٹن: امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں بھارتی حکومت اور اعلیٰ عہدیداروں کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالتی نوٹس بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سابق را چیف سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا کو بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مقدمے سے متعلق عدالتی سمن 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کو موصول کرایا گیا تھا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں بھارتی حکومت کے خلاف یکطرفہ فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔

وکیل استغاثہ کے مطابق بھارتی عہدیدار وکاس یادو نے نکھل گپتا کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا ٹاسک دیا تھا، جبکہ قتل کی سازش کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی منظوری بھی وکاس یادو نے دی تھی۔

کیس میں گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کو 20 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں