عاصم اظہر نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کردیا

نامور گلوکار عاصم اظہر نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہونےوالےکنسرٹ کامختصر ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہاہے، وائرل ویڈیو میں گلوکار نے اپنی شادی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں عاصم اظہر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ دعا کرو! جب بھی شادی ہو تو آپ کو خیر خیریت سے بتا دوں۔
اس کے ساتھ ہی گلوکار نے ہلکے پھلکے انداز میں مداحوں کو شادی میں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ میری شادی میں باراتی بن کر آنا، یہ سنتے ہی مداحوں نے اس بات کو ایک بار پھر ہانیہ عامر سے جوڑ دیا اور اداکارہ کے نام کے نعرے زور و شور سے بلند کیے۔
مذکورہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر یہ ان کی شادی کا کوئی اشارہ ہو، تاہم گلوکار و اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں