Deaths

کراچی کے جناح ہسپتال کا کورونا وارڈ انتہائی غیر معیاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال جناح ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے قائم کردہ 23 نمبر وارڈ کی حالت انتہائی غیر معیاری ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے قائم کیے جانے والے 23 نمبر وارڈ میں لائے گئے مریضوں میں سے اب تک 12 مریض انتقال کرگئے […]

نیوزی لینڈ کورونا کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں اور نیوزی لینڈ وبا کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ […]

نرس کے فرائض انجام دینے والی جڑواں بہنیں کورونا سے ہلاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں نرس کے فرائض انجام دینے والی دو جڑواں بہنیں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں بہنوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ہلاکت تین روز میں ہوئی۔ہلاک ہونے والی 37 سالہ بہنوں میں سے ایک بچوں کی نرس تھی جو ساؤتھمٹن ہسپتال میں […]

کورونا کے ٹیسٹ کیلئے جامعہ کراچی میں لیبارٹری قائم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے جامعہ کراچی میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم کردی۔ حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیوجیکل ریسرچ سینٹر میں کووڈ -19 لیبارٹری قائم کردی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس […]

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی امور، دوطرفہ تعاون، کووڈ19 وبائی امراض سے وابستہ مسائل اور عالمی معیشت پراثرات کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ […]

کراچی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تدفین کیلیے قائم قبرستان پر تنازع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے قائم قبرستان کی زمین پر سندھ حکومت اور پاکستان سٹیل ملز کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹیل نے سندھ بورڈ آف ریوینیو، کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ ارسال […]

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال 2020 تا 2021 کی پالیسی جاری کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال 2020 تا 2021 کی پالیسی جاری کردی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا جب کہ کیمبرج سسٹم کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا […]

افسوس ناک واقعات، ہم اور ہمارے حکمران

افسوس ناک واقعات، ہم اور ہمارے حکمران جام ایم ڈی گانگا محترم قارئین کرام،، میں اپنی بات کرنے سے قبل ضلع رحیم یار خان تحصیل خان پور میں گذشتہ روز پیش آنے والے دو افسوسناک واقعات کی خبریں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں خان پور کے علاقہ ججہ عباسیاں کے نواحی موضع گھانگلا […]

سوئی ناردرن کا کورونا ریلیف فنڈ میں 19 ملین روپے کا عطیہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔ چیئر پرسن سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ روحی رئیس خان اور مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور […]

وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک کورونا سے پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم اور کام کرنے والے کئی پاکستانیوں کے کورونا وائرس سے انتقال پر دکھ ہوا۔انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات انجام […]