Test

ڈاکٹر فرقان کیس،سول ہسپتال کا ایمبولینس عملہ اور ڈاکٹر ذمہ دار قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں مبینہ طور پر و ینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث کورونا سے ڈاکٹر فرقان کی ہلاکت پر محکمہ صحت سندھ نےانکوائری رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی انکوائری رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے 14 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی […]

جج اور وکیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالتی امور بند

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جج اور وکیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالتی امور بند کردیے گئے۔ میڈیا نیوز کے مطابق حیدرآباد میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی کورونا کی رپورٹ مثبت آگئی جب کہ ایک سول جج او ایک وکیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ پہلے ہی مثبت آچکا ہے۔ کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونےکے بعد […]

کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار کورونا سے جاں بحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورونا سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد وائرس سے مرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ […]

بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس میں مبتلا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس کا شکار نکلی۔ میڈیا نیوز کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے401 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، کورونا کے مثبت مسافر15پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، گزشتہ 15 دنوں کے دوران بیرون ملک سے 15 پروازیں 2348 مسافروں کو لیکر کراچی […]

کسی کام میں شفافیت نہیں،اپنی جیبیں بھری جارہی ہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے گئے ہیں کہ وفاق اور صوبے ایک ہفتے میں یکساں پالیسی بنائیں ورنہ عبوری حکم جاری کریں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ میں کورونا وائرس از خود نوٹس […]

کورونا وائرس میں مبتلا خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹنڈوالہ یار کے نجی ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لچھمن داس کے مطابق نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون کی چند دن قبل کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور اب خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک […]

روسی وزیراعظم میخائل مشسٹن بھی کورونا وائرس میں مبتلا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیراعظم میخائل مشسٹن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم نے صدر پیوٹن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔روسی وزیراعظم نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی ہے اور اپنے نائب کو قائم مقام […]

گورنر سندھ سے ملاقات کرنیوالے 26 افسران کے ٹیسٹ کرنے کی ہدایت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مٹیاری انتظامیہ نے گورنر سندھ سے ملاقات کرنے والے 26 افسران کو کورونا کے شبے میں محدود کرکے ان کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ ایڈیشنل کمشنر ٹو مٹیاری کی جانب سے 22 اپریل کو گورنر سندھ سے ملنے والے ضلع مٹیاری کے 26 افسران اور ان کے عملے کو محدود اور کورونا […]

آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں آج کورونا سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 404 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 332 کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین […]

فیصل ایدھی کا کورونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ ترجمان ایدھی کے مطابق فیصل ایدھی کا کورونا کا دوسرا ٹیسٹ گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فیصل ایدھی کا پہلا کورونا ٹیسٹ مرتبہ 21 اپریل کو کیا گیا تھا جس […]