صحت

کورونا کاعلاج ڈھونڈنے کیلئے 45 سے زائد ممالک کی کثیرالملکی ٹرائل میں شرکت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت کورونا وائرس کی دوا کی تیاری کے لیے ناروے میں ہونے والے ٹرائل میں ایک شخص پر تجرباتی ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔ عالمگیر وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے اور اب تک لاکھوں افراد متاثر اور ہزاروں لقمہ اجل بن […]

85 سالہ معمر برطانوی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک 85 سالہ معمر برطانوی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی اور صحتیابی کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون امریکی ریاست کولمبیا میں کروز شپ پر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھیں جہاں سے انہیں نازک صورتحال میں کولمبیا کے ہی ایک ہسپتال […]

کورونا کا علاج،پاکستانی محققین نے کلوروکوئن پر تحقیق شروع کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی محققین طب نے کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے CHLORO QUINE نامی میڈیسن پر تحقیق کا عمل شروع کردیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز وآفیشل سپوکس مین کورونا وائرس حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے CHLORO QUINE نامی میڈیسن پر […]

ایرانی سائنسدان نے بھی کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ کردیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں امریکی جیل سے آزاد ہونے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعوی کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ’’کووِڈ 19‘‘ کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔ ایرانی اخبار ’’ایران فرنٹ پوسٹ‘‘ کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب […]

روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کردیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کی فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے پریس مرکز سے شائع کئے گئے بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کے علاج میں میفلوکین نامی دوا کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ دوا مختلف شدتوں کے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہو […]

کورونا،لاک ڈاؤن سے دل کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

تلہار(مانیٹرنگ ڈیسک)تلہار میں لاک ڈاؤن کے بعد امراض قلب کی دوائیں ناپید ہوگئیں۔ دل کے مریض شدید پریشان، ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مریضوں کا ٹنڈو محمد خان میں واقع امراض قلب ہسپتال جانا مسئلہ بن گیا۔ حکومت سندھ سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو گھروں تک ادویہ پہنچانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا […]

مؤثر ٹیسٹ اور علاج کے ذریعے عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس میں کمی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن ہیپاٹائٹس سی وائرس کے متعلق ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ باقاعدہ ٹیسٹ، جانچ اور علاج کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں ہیپاٹائس سی کی شرح کم ہوئی ہے۔ پاکستان سمیت ہیپاٹائٹس سی دنیا کے کئی ممالک میں جگر کا […]

عراق میں کورونا کی تشخیص کیلئے چین نے لیبارٹری تیار کر دی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے عراق میں کورونا وائرس کی تشخیص اور جانچ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید لیبارٹری تیار کی ہے۔ عراق میں اب تک کورونا وائرس کے 458 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 50 افراد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں […]

سونگھنے کی حس کا اچانک خاتمہ کورونا کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے:ماہرین

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شخص میں ’’حسِ شامّہ‘‘ یعنی سونگھنے کی حس اچانک ختم ہوجائے تو یہ ممکنہ طور پر اس میں کورونا وائرس موجود ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے جنوبی کوریا، چین، فرانس، اٹلی اور امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تفصیلات […]

پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا کی دوائیں غائب ہوگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے بھی ملیریا اور گٹھیا کے امراض کی دوائیں غائب ہوگئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے فیس ماسک کی طرح مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ادویات کا سٹاک کر لیا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل […]