پاکستان کی خبریں

ای پورٹل دنیابھر سے سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان سیاحوں کےلئے ایک بے مثال ملک ہے، ای پورٹل دنیا بھر سے سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے”سلام پاکستان“ برانڈ اور ای پورٹل کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے […]

چار اگست کو توشہ خانہ کیس دستیاب بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کیخلاف درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ابھی تک کیس کے میرٹس پر دلائل نہیں دیے گئے، ممکن ہے یہ تین رکنی بنچ گرمیوں کی چھٹیوں کے سبب آئندہ سماعت پر دستیاب نہ ہو۔حکم نامے میں کہا گیا کہ اس کیس کو […]

قومی اسمبلی؛ اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی سمیت کئی بل منظور

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مسلسل تیسرے دن قومی اسمبلی سے مزید کئی بل منظور کرا لیے گئے۔ قبل ازیں 2 روز کے دوران 54 بل قومی اسمبلی سے منظور ہوئے تھے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا۔ 2 گھنٹے 10 منٹ تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس […]

بلوچستان: بارشوں سے تباہ کاریاں، 16 ہلاکتیں ، 1300 سے زائد مکانات زمین بوس

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور صوبے میں بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی ہے۔بلوچستان میں پچھلے ایک ماہ کے دوران مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون […]

ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد، بلاول بھٹو نے استقبال کیا

اسلام آباد: پاکستان میں 3 روزہ دورے پر موجود ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان وزارت خارجہ پہنچ گئے۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وزارت […]

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا۔بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے قلیل مدت میں بڑے ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، ہم 2018ئ میں […]

عام انتخابات کی تیاریاں ،23 جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 23 جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیا، تاہم استحکام پاکستان پارٹی کی مخصوص نشان کی درخواست مسترد کردی۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی زیر صدارت 4 رکنی کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں الیکشن کمیشن […]

لاپتہ افراد کمیشن کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9736 سے بڑھ کر 9893 ہو گئی ہے۔لاپتہ […]

شہریار آفریدی سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور ان کے بھائی سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے شہریار آفریدی اور ان کے بھائی فرخ جمال کی نظربندی کےخلاف درخواست پر ان سمیت 10 پی ٹی آئی کارکنان کے نظربندی آرڈر معطل […]

ہسپتالوں کی خرابی کے ذمہ دار ڈاکٹر نہیں حکومت ہے : محسن نقوی

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کی خرابی کے ذمہ دار ڈاکٹرز نہیں بلکہ حکومت ہے۔سروسز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ چند روز قبل سروسز ہسپتال کا دورہ کیا تھا، سروسز ہسپتال کی حالت دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا، سروسز […]